ایک بہت ہی خوبصورت خاتون
ایک بہت ہی خوبصورت خاتون اپنے بیٹے کو پاس کے مدرسے میں اردو سیکھنے کے لئے بھرتی کروا آئی
اردو پڑھانے والا میاں جی اس عورت کی خوبصورتی کے بارے میں جانتا تھا. چھٹی کے وقت میاں جی نے اس کے بیٹے سے کہا: اپنی امی کو میرا سلام کہنا ....
.
بیٹے نے آکر ماں کو کہہ دیا کہ میاں جی صاحب نے آپ کو سلام بھیجا ہے
خاتون نے بھی بیٹے کے ہاتھوں سلام کا جواب سلام بھیج کر دے دیا.
یہ سلسلہ ہفتے بھر چلا ...
.
خاتون نے "شوہر" سے مشورہ کیا اور اگلے دن بیٹے سے میاں جی کو کہلوایا کہ امی نے "شام کو گھر پر بلایا ہے" ...
میاں جی خوش ...
.
3 دن سے نہایا نہیں تھا، باسی شیروانی کو استری کروایا،
خوشبو مارا اور پہنچ گیا اس عورت کے گھر ..
خاتون نے پہلے آوبھگت کی، چائے ناشتہ کروایا، پھر، بیٹے کی تعلیم کے بارے میں معلومات لی.
میاں جی رسمی باتیں کرنے کے بعد، اپنی اصلیت پہ آیا، کہا: ماشاء اللہ، آپ کو خدا نے بڑی فرصت میں تراشا ہے -
خاتون: "شکریہ"
میاں جی : مجھے آپ سے عشق ہو گیا ہے محترمہ ...
خاتون ؛ جی ہاں وہ تو ہے، پر یہ بات اگر میرے شوہر نے سن لی تو بہت مشکل ہو جائے گا، وہ آتے ہی ہوں گے ... آپ اب جائیے، کل شام کو پھر آیيےگا تب بات کریں گے ... میں انتظار کروں گی ...
.
میاں جی چلنے کو ہی تھا کہ باہر سے اس خاتون کے شوہر کی آواز آئی: کون گھر میں گھسا ہے، حرام خور؟
میاں جی گھبرایا ... میں چھپ جاؤں؟
خاتون نے اسے ساڑھی پہنا دی، گھونگھٹ اوڑھا دیا
اور گندم پیسنے والی پتھر کی چکی کے پاس بٹھا دیا
اور کہا: آپ آہستہ آہستہ گندم پيسیے ... میں انہیں چائے وغیرہ پلا کر باہر بھیجتی ہوں، آپ کوی موقع دیکھ کر بھاگ جائیے گا ۔
.
میاں جی لگے چکی چلانے اور گندم پیسنے ...
شوہر داخل ہوئے اور پوچھا کہ یہ کون عورت ہے؟
خاتون ; پڑوس میں نئے کرایہ دار آئے ہیں، ان کی بیوی ہے، گندم پیسنے آئی ہیں ....
شوہر اور بیوی بہت دیر تک ہنسی مذاق اور باتیں کرتے رہے ...
1 گھنٹے بعد شوہر نے کہا: میں ذرا کونے کی دکان سے پان کھا کر آتا ہوں اور باہر نکل گیا.
ایک گھنٹے تک گندم پیستے پیستے پسینے میں شرابور میاں جی نے
ساڑھی اتار کے پھینکی اور آنا فانا وہاں سے سرپٹ بھاگ لئے.
15 دن بعد -
عورت کے بیٹے نے مدرسے میں میاں جی سے کہا: "ماں نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔
میاں جی گرجے- حرام خورو آٹا ختم ہو گیا ہوگا ... کیا 20 کلو آٹا کھا گئے، جو اب دوبارہ سلام بھیجا ہے۔

No comments: