
مدینہ منورہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے زیادہ سے زیادہ وقت مسجد نبوی میں گزارا ہے ۔ شہباز شریف کی مسجد نبوی ﷺ میں موجودگی کے دوران کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص کو انتہائی جذباتی انداز میں شہباز شریف کے حق میں نعرے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عمرے کی ادائیگی اور سیاسی مصروفیات کے سلسلے میں 27 دسمبر سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینلز کا کہنا ہے کہ شریف برادران سعودی عرب میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کیلئے گئے ہیں جبکہ بعض حلقے اسے نئے این آر او کا اشارہ بھی قرار دے رہے ہیں ۔ سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کی وجہ سے سیاسی قیادت سعودی عرب گئی ہے۔
نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب کے ساتھ مل کر در اصل کیا کر رہے ہیں ؟رانا ثنا اللہ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے دورے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں شہباز شریف کو مسجد نبوی ﷺ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاںانہوں نے سعودی اہلکاروں نے سکیورٹی حصار میں لے رکھا ہے جبکہ سکیورٹی کے باہر پاکستانی عوام نے بھی ان کے گرد حصار قائم کر رکھا ہے۔ ویڈیو ایک نوجوان لڑکے نے سیلفی کیمرے کے ذریعے بنائی ہے جس میں صاف طور پر سنا جاسکتا ہے کہ ایک شخص انتہائی جذباتی انداز میں شہباز شریف سے اپنی وابستگی کا اظہار کر رہا ہے اور ساتھ ہی ” وزیر اعظم شہباز شریف ، شہزادہ لیڈر ماشاءاللہ“ کے نعرے بھی لگا رہا ہے۔
ویڈیو دیکھیں
شہباز شریف مسجد نبوی ﷺ پہنچے تو وہاں کیا نعرہ لگادیا کے..........
Reviewed by
GoPost
on
December 30, 2017
Rating:
5
No comments: